زہریلی چائے ایک ہی خاندان کے 6 افراد



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گاؤں بجار میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی فیملی کے چھ افراد کی حالت غیر ہو گئی‘ اُنھیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُن کا معدہ واش کیا اور اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بجار کے رہائشی عبدالرحمن ولد حبیب اﷲ اُس کے دو بھائیوں ثناء اﷲ ‘ محمد احسان‘ دو بہنوں مسماۃ عصمت ‘ علیشاہ اور والدہ نسرین نے ناشتہ کیساتھ چائے پی دیکھتے ہی دیکھتے اُن کی حالت بگڑ گئی جس پر اُنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جس دودھ سے چائے 
تیار کی گئی تھی اُس میں چھپکلی گر گئی تھی اور چائے بنانے والوں کو اس کا علم نہیں تھا۔

khushabnews
;
زہریلی چائے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زہریلی چائے ایک ہی خاندان کے 6 افراد Reviewed by Khushab News on 8:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.