پول کھل گیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مون سون کی طوفانی بارش نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹی ایم اے کی جانب سے نکاسی آب کے حوالے سے کئے گئے کاغذی انتظامات کا بھرم کھول دیا۔ طوفانی بارشوں کے باعث جوہرآباد کی گلیاں اور بازار تالابوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ نواحی آبادی نسیم کالونی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کے سبب پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے آمدورفت کی راہیں مسدود ہو گئیں اور لوگ گھروں میں معبوس ہو کر رہ گئے۔ گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب طلباء و طالبات کا سکول جانا ناممکن ہو گیا۔ جوہرآباد کا مین بازار ‘ جنوبی بازار ‘ کالج چوک ‘ نسیم کالونی ‘ اسلم کالونی ‘ قاضی کالونی‘ اعجاز کالونی اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بالٹیوں کے ذریعے گھروں میں داخل ہونیوالا پانی نکال رہے ہیں۔شہریوں نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے تحصیل میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کا نتیجہ قرار دیا ہے اُنھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے اصلاح سیوریج اور نکاسی آب کے پروگرام کے تحت ذرِ کثیر خرچ کی گئی لیکن جوہرآباد کے کسی بھی علاقہ میں نکاسی آب کا نظام درست نہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے کو نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا پابند بنایا جائے
khushabnews
پول کھل گیا پول کھل گیا Reviewed by Khushab News on 8:58:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.