ضلع خوشاب: پولیس اور ہیلتھ میں تبادلوں کا طوفان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر قاضی آصف محمود کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا ایم ایس تعینات کر دیا ہے اُن کو ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ کی بطور ای ڈی او ہیلتھ خوشاب تعیناتی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ قاضی امان اﷲ کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نے ضلع خوشاب میں موجود چار چیک پوسٹوں کو ختم کر دیاجبکہ سرکل آفس خوشاب ‘ نورپور اور ڈی پی او آفس میں تعینات متعدد اہلکاروں کو تبدیل کر دیا ۔ ختم کی گئی چیک پوسٹوں میں ارشد آباد چیک پوسٹ ‘ منارہ چیک پوسٹ ‘ بندیال اڈہ اور مہاجر برانچ چیک پوسٹیں شامل ہیں۔ ان چیک پوسٹوں پر تعینات ملازمین کو پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او نے وقاص حسن نے پی او سٹاف میں تعینات سب انسپکٹر ملک مرتضیٰ گنجیال کو سی آئی اے سٹاف آرگنائز کرائم‘ نائب ریڈر مٹھہ ٹوانہ محمد ریاض کو پولیس لائن ‘ محمد شیر آفس پولیس آفس سے پولیس لائن ‘ عبدالرحمن اے ایس آئی انویسٹی گیشن سٹاف سے پولیس لائن‘ ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد اور اکرم شاہ کو جے ٹی ٹی برانچ سے پولیس لائن‘ تصور شاہ محرر اجراء سے پولیس لائن جبکہ شاہین عباس ٹی او کلرک ڈی پی او آفس کو اجراء محرر ڈی پی او آفس ‘ ظہیر الحسن نائب نقشہ نویس ڈی پی او آفس سے پولیس لائن‘ محمد رمضان جے ٹی ٹی برانچ سے پولیس برانچ‘ عنصر عباس نائب ریڈر نورپورتھل سے پولیس لائن تبدیل کیا گیا ہے۔
khushabnews
ضلع خوشاب: پولیس اور ہیلتھ میں تبادلوں کا طوفان ضلع خوشاب: پولیس اور ہیلتھ میں تبادلوں کا طوفان Reviewed by Khushab News on 6:15:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.