جمعہ 23 ستمبر 2016 کی خبریں



معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں سے حملہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص لہولہان ،معمولی تلخ کلامی پر موضع بجار میں تین افراد آفتاب مسعود الٰہی اور صفدر نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے غلام محمد کو لہولہان کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔معمولی تلخ کلامی پر موضع بجار میں تین افراد آفتاب مسعود الٰہی اور صفدر نے کلہاڑیوں سے حملہ کر کے غلام محمد کو لہولہان کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قبرستان میں نشیؤں کے ڈیرے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے قبرستانوں میں نشیؤں نے ڈیرے جما لئے،باوا رحمت ،دربار بادشاہاں و دیگر قبرستان چاردیواری سے بھی محروم ، نوٹس لینے کا مطالبہ، قدیم قبرستان نشیؤں کی آماجگاہیں بن گئے متعلقہ حکام نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باوا رحمت والا قبرستان ،دربار بادشاہاں اور دیگر قدیم قبرستان کی چاردیواری نہ ہونے اور باقاعدہ ان کی صفائی نہ ہونے سے خار دار جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں اور جن میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جما لیے ہیں ۔شہریوں حاجی زاہد ندیم ،کپٹن عبدالغفور ،ملک اسد آہیر ودیگر نے ڈی سی او خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قدیم قبرستانوں کی باقاعدہ طور پر صفائی کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

جائیداد انتقال یا وبال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل ، جائیداد کے انتقال کے لئے این او سی کی شرط وبال بن گئیصوبائی حکومت کی طرف سے نور پور تھل میں زرعی زمینوں کے انتقال کے لئے این او سی کی شرط نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے نور پور تھل میں زرعی زمینوں کے انتقال کے لئے این او سی کی شرط نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع خوشاب سے باہر کا کوئی شہری نور پور تھل میں زمین خریدنا چاہے تو اسے این او سی لینا پڑے گا ۔ تاہم ابھی تک این او سی جاری کرنے والی اتھا رٹی کے حوالے سے ابہام ختم نہیں ہو سکا ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زمین کے انتقال کے لئے این او سی کی غیر ضروری شرط کو ختم کیا جائے یا اس کا کوئی واضح طریقہ کا ر مقرر کیا جائے ۔

دو افراد زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد، ٹریفک حادثات میں 2افراد زخمی،موٹر سائیکل حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پہلا حادثہ مین بازار میں ہوا جہاں سہرا ہاؤس کے مالک حاجی محمد نواز کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ دوسرا حادثہ خوشاب روڈ پر ہواموٹر سائیکل حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پہلا حادثہ مین بازار میں ہوا جہاں سہرا ہاؤس کے مالک حاجی محمد نواز کو ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ دوسرا حادثہ خوشاب روڈ پر ہوا جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار صبیح اﷲ شدید زخمی ہو گیا۔

بس سے گر کر زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع چنکی میں ایک شخص محمد ممتاز ولد محمد امیر مسافر بس کی چھت پر سامان لوڈ کرتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب ممتاز کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

وکلاء کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی جمعرات کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے مقدمات کی پیروی کیلئے آنیوالے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ جب تک سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم کر کے ڈویژن کے ایک کروڑ افراد کو مقامی سطح پر اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی سہولت مہیا نہیں کی جاتی اُس وقت تک وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے اضلاع بھکر‘ میانوالی‘ خوشاب اور سرگودھا کے وکلاء گذشتہ چار سالوں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک بینچ قائم نہیں کیا گیا۔ 

khushabnews
;
جمعہ 23 ستمبر 2016 کی خبریں جمعہ 23 ستمبر 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.