نورپور تھل میں قرعہ اندازی


اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علی عاطف بٹراور  ڈی ڈی او زراعت (توسیع) ڈاکٹر سجاد محمود قرعہ اندازی کررہے ہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علی عاطف بٹر نے کہا ہے کہ جدید زرعی مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن اور کسانوں کو مالی بچت ہوتی ہے ۔وہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یونین کونسل کی سطح ہر پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری کی تقسیم تقریب کی قرعہ اندازی سے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔اس موقع پر وہاں ڈی ڈی او زراعت (توسیع) ڈاکٹر سجاد محمود ،زراعت آفیسر محمد سبطین ،محمد یاسر اقبال ،تحصیل الاٹمنٹ کمیٹی کے ممبران ،مختلف محکمہ جات کے افسران اور زمینداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ٹی ایم اے ھال نور پور تھل میں ہوا پچاس فیصد رعائیتی نرخوں پر زرعی مشینری کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی میں 89 اہل امیدواروں کو شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر سجاد محمود نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں ہر یونین کونسل کی سطح پر صرف ایک خوش 
اس خبر کو بھی پڑھیں :نورپور تھل میں مکان منہدم
نصیب کو منتخب کیا گیا ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کو ہدایت کی گئی ہے کی وہ حکومت پنجاب کی جانب سے منظور شدہ فرموں سے رابطہ کر یں اور الاٹمنٹ لیٹر میں دی گئی ہدایت پر زرعی مشینری بک کروائیں ۔زراعت آفیسر محمد یاسر اقبال نے زرعی ادویات اور کھادوں کے نرخوں کے بارے میں تقریب کے شرکاء کو تفصیل سے آگاہی دی۔

khushabnews
;
نورپور تھل میں قرعہ اندازی نورپور تھل میں قرعہ اندازی Reviewed by Khushab News on 2:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.