تین خواتین سمیت 12 افراد



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں تین خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ کچی پل ہڈالی کے نزدیک ہوا جہاں ایک ایئر کنڈیشنڈ مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار منصب خان ولد شیر محمد اور دو خواتین صلاح خاتون زوجہ محمد اشرف اور کلثوم خاتون زوجہ منصب خان زخمی ہو گئیں۔ دوسرا حادثہ میانوالی روڈ پر بوتالہ کے نزدیک ہوا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر اُلٹ گئی حادثہ کے نتیجہ میں میانوالی کا رہائشی نعیم الدین اور اس کی بیوی مسماۃ کرن زخمی ہو گئیں۔ نیو لاری اڈا جوہرآباد میں ایک مسافر ویلیم بٹ ولد امان مسیح گاڑی سے اُترتے ہوئے پختہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگیا‘ مین بازار جوہرآباد میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار حسیب سلطان ولد ارشد زخمی ہوا جبکہ مین بازار میں ہی ٹریکٹر ٹرالی نے ایک راہگیر اورنگزیب ولد محمد اسلم کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ مظفر گڑھ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر 
اس خبر کو بھی پڑھیں :شاکر بشیر اور سمیرا ملک میں پھر جنگ چھڑ گئی
سائیکل بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں سترہ سالہ نوجوان محمد فیصل ولد غلام محمد زخمی ہوا۔ ہڈالی میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں محمد یٰسین ولد منشی خان اورجہلم برج پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں عبدالغفار ولد فتح محمد زخمی ہوا ۔ تمام زخمیوں کو پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا۔

khushabnews
تین خواتین سمیت 12 افراد تین خواتین سمیت 12 افراد Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.