دو خواتین سمیت پانچ افراد



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ خوشاب روڈ پر زرعی یونیورسٹی کیمپس کے نزدیک ہوا جہاں دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثہ کے دوران ایک خاتون شمیم بی بی زوجہ محمد بوٹا زخمی ہوئیں۔ دوسرا حادثہ میانوالی روڈ پر ہڈالی کے نزدیک ہوا جہاں ایک ایئر کنڈیشنڈ مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار فیصل خان ولد محمد خان اور اس کی اہلیہ ناہید بی بی زخمی ہوگئیں۔ تیسرا حادثہ ریلوے کراسنگ شوگر ملز کے نزدیک ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار شیر زمان ولد یار محمد زخمی ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیاگیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دو خواتین سمیت پانچ افراد دو خواتین سمیت پانچ افراد Reviewed by Khushab News on 6:20:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.