صحافیوں پر تشدد تشویشناک ہے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ عبدالحمید خان سنبل نے کہا ہے کہ میڈیا کو موجودہ خطرات کے دور میں اپنے فرائض منصبی انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کیساتھ ادا کرنے چاہیں۔ صحافیوں کیساتھ آئے روز رونما ہونیوالے تشدد کے واقعات تشویشناک ہیں جن کے سد باب کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی نشست سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محترمہ نبیلہ ملک ‘ سی پی ڈی آئی کے ٹرینر اعزاز سید‘ فیصل منیر اور ٹریننگ کوآرڈینیٹر الطاف چغتائی بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں جوہرآباد ‘ خوشاب ‘ نورپورتھل اور نوشہرہ کے الیکٹرانک و پرنٹ 
اس خبر کو بھی پڑھیں :وہ خبر جو طالب بھٹی پر حملے کا باعث بنی
میڈیا کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ڈی آئی کے ٹرینر اعزاز سید نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھی صحافیوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے جہاں درجنوں صحافی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے وقت اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔ اختتام پر ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ عبدالحمید خان سنبل نے تربیت حاصل کرنیوالے صحافیوں میں اسناد تقسیم کیں۔

khushabnews
صحافیوں پر تشدد تشویشناک ہے صحافیوں پر تشدد تشویشناک  ہے Reviewed by Khushab News on 5:57:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.