تقریب حلف برداری



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ایپکا کے ضلعی چیئرمین ملک دوست محمد نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اُنھوں نے ایپکا کے ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُنھیں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینے کی ہدایت کی تقریب میں نو منتخب صدر ملک محمد شفیع اعوان نے  ایپکا کے مرحوم ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی الطاف حسین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ایپکا کے نو منتخب ضلعی عہدیدار اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری ملازمین بالخصوص کلرکوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ نو
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری
 منتخب جنرل سیکرٹری ملک مجید امتیاز اعوان نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے نیک نیتی اور خلوص کیساتھ کام کرونگا۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات شبیر حسین بھٹی نے کہا کہ کلرکوں کے مسائل کو اُجاگر کرنا اور اُن کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھنا ہم پر لازم ہے اور انشاء اﷲ اس ضمن میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

khushabnews
تقریب حلف برداری تقریب حلف برداری Reviewed by Khushab News on 2:42:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.