تصور خان کی موجودگی میں آصف بھا نے بڑا اعلان کریدا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت نے زرعی انقلاب کی راہ ہموار کردی ملک آصف بھا،دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر سے کسان خوشحال ہو ں گے صوبائی وزیر جنگلات ،صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ دیہی روڈ پرو گرام کا آغاز کرکے حکومت نے زرعی انقلاب کی راہ ہموار کر دی ہے ۔ دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر سے کسان خوشحال ہو نگے ۔ وہ گزشتہ روز سرگودہا روڈ سے نامیوالی تاجندرال اور سندرال 
اس خبر کو بھی پڑھیں: سمیرا ملک نے آصف بھا کے خلاف طبل جنگ بجا دیا
روڈ تک آٹھ کلومیٹر کارپٹ روڈ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر سردار مصور حسنین ،سردار قاسم خان ،سردار تصور خان بھی موجود تھے ۔ ملک آصف بھا نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لارہی ہے ۔ مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض عناصر دھرنوں کی آڑ میں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔

khushabnews
تصور خان کی موجودگی میں آصف بھا نے بڑا اعلان کریدا تصور خان کی موجودگی میں آصف بھا نے بڑا اعلان کریدا Reviewed by Khushab News on 7:14:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.