ضلع خوشاب کے تاریخی میگا پراجیکٹ کا افتتاح


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر جنگلات و فشریز ملک محمد آصف بھاء نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج فار بوائز جوہرآبادکا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود قاضی ، جہانگیر ٹوانہ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق صدر نذر حیات بلوچ ، سابق تحصیل ناظم ملک ایوب بھاء ،(ر) پرنسپل عبدالغفور ، ملک آصف بھاء کے نمائندہ ملک رضوان بھاء ، ملک امیر حیدر سنگھا اعوان ، چیئر مین یوسی دئیوال اور رانا سلیم الرحمٰن موجو د تھے۔ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس ادارے سے فارغ التحصیل بچے گورنمنٹ اور نجی شعبہ میں جاکر ضلع کی ترقی کا باعث بنیں گے اور اپنے ضلع اور ادارے کا نام روشن کریں گے انہوں نے طلباء کو محنت اورلگن 
اس خبر کو بھی پڑھیں: آئیں اختلاف بھلا کر ایک ہو جائیں، آصف بھا کا پیغام
کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ ریٹائرڈ پرنسپل ٹیکنیکل کالج عبدالغفور نے اس موقع پرصوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء سے مطالبہ کیا کہ اس کالج کو اپ گریڈکرکے انجینئرنگ یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے نیز ادارے کے ہونہار طالب علموں کے وظیفے کے اجراء کی بھی اپیل کی۔ صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے اس موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لیے بالخصوص کالجوں کے قیام کیلئے 10 کروڑ کی خطیر رقم دینے پر شکریہ ادا کیا اور بتایاکہ کالج کے قریبی جگہ میں سرگودھا یونیورسٹی کیمپس اورکھیل کے میدان، پارکس بھی ضلع خوشاب میں بنانے کے لیے حکومت پنجاب تعاون کرنے کو تیار ہے ۔ جس سے ہم ضلع کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے ۔ تقریب کے آخرمیں رانا سلیم الرحمن نے ملکی سلامتی اور کالج کی ترقی و ترویج کے لیے دعا کرائی۔

khushabnews
ضلع خوشاب کے تاریخی میگا پراجیکٹ کا افتتاح ضلع خوشاب کے تاریخی میگا پراجیکٹ کا افتتاح Reviewed by Khushab News on 3:00:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.