خطرناک اشتہاری گرفتار


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وقاص حسنڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر سی آئی اےسٹاف خوشاب نے تھانہ مٹھہ ٹوانہ کے مقدمہ نمبر 18/2016بجرم 302ت پ میں مطلوب اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری الٰہی بخش ولد محمد قاسم سکنہ جبی ضلع خوشاب کو گرفتار کر لیا ۔مطلوبہ مجرم اشتہاری کی گرفتاری خوشاب پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی اور علاقہ تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں مجرم اشتہاری کی موجودگی اور وارداتوں کی وجہ سے خوف و حراس پایا جاتا تھا ۔مجرم اشتہاری کی گرفتاری خوشاب پولیس اور سی آئی اےسٹاف کی احسن کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔خوشاب پولیس اسی طرح مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے اور اس سلسلہ میں تمام سرکل افسران و ایس ایچ او تھانہ جات ،سی آئی اے سٹاف ،انچارج پی او سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

khushabnews
;
خطرناک اشتہاری گرفتار خطرناک اشتہاری گرفتار Reviewed by Khushab News on 6:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.