شہریوں کی نیندیں اڑگئیں



مالک مکان اور کرایہ دار کیخلاف مقدمہ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآبادمیں کوائف جمع نہ کرانے پر مالک مکان اور کرائے دار کے خلاف مقدمہ،تھانے میں کوائف جمع نہ کروانے پر مالک مکان اور کرائے دار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لیبر کالونی کے رہائشی صلاح الدین نے نوشہرہ ورکاں (گجرانوالہ )کے رہائشی غلام مرتضیٰ کو مکان کرائے پر دیا جبکہ مکان کے کوائف پولیس سٹیشن میں جمع نہ کروائے جس پردونوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد،کرنٹ لگنے سے فیکٹری کا مزدور لقمہ اجل بن گیا،احمدال کا غلام محی الدین دوران کام ننگے تار سے چھو گیا، بجلی کا جھٹکا لگنے سے موقع پر دم توڑ دیا،نمک فیکٹری میں دوران کام کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق احمدال کا رہائشی 25سالہ نوجوان غلام محی الدین وڑچھہ روڈ پرنجی نمک کی فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ ننگے تار سے چھو گیا جسکے باعث اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور وقع موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی سنگین وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں اُڑا دیں ‘ گذشتہ روز موٹر سائیکل چوروں نے دو افراد کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔ پہلی واردات موضع جوئیہ میں ہوئی جہاں ایک شخص بلال اصغر ملاح کا 65ہزار روپے مالیت کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ بلال اصغر نے اپنا موٹر سائیکل نمبرکے بی کے1354گھر کے سامنے کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ سٹی پولیس نے بلال اصغر کی جانب سے قوی شبہ کے اظہار پر ایک شخص مطلوب حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری واردات سیٹلائٹ ٹاؤن قائدآباد میں ہوئی جہاں حاجی مہر علی کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ قائدآباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں ایک شخص وسیم عباس پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

شادی شدہ خاتون اغوا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رمضان کالونی جوہرآباد میں ہڈالی کے رہائشی ربنواز اور اسکے تین ساتھیوں نور محمد ‘ حماد علی اور عدنان حیدر نے ایک شادی شدہ خاتون نائلہ شاہین کو اغواء کر لیا۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کی والدہ شگفتہ جبین کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-A ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نائلہ شاہین کی شادی ایک سال قبل محمد اسماعیل کیساتھ ہوئی تھی اور وہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر اپنی والدہ کے ہاں رہ رہی تھی۔ گذشتہ روز ملزمان اسے زبردستی اغواء کر کے لے گئے۔

 اس خبر کوبھی پڑھیں: دہرے قتل کی واردات

چوری کی واردات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چک نمبر53ایم بی میں شہزاد مسیح ‘ عدنان مسیح اور اُن کے ایک ساتھی نے ایک خاتون شازیہ بی بی کے گھر سے 10ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لیے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 382ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شازیہ بی بی کسی رشتہ دار کو ملنے گئی ہوئی تھی اور گھر میں اُس کا سسر یعقوب مسیح سویا ہوا تھا۔ اس کی خواب غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود نقدی و طلائی زیورات اٹھا کر فرار ہو گئے۔

khushabnews
;
شہریوں کی نیندیں اڑگئیں شہریوں کی نیندیں اڑگئیں Reviewed by Khushab News on 6:54:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.