خوبصورت یادیں لیکر جارہاہوں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کی جانب سے خوشاب سے تبدیل ہونیوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ‘ ڈی پی او وقاص حسن‘ اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ‘ نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید‘ عدلیہ کے افسران اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سجاد حسین سندھڑ کی عدلیہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عدلیہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنیوالے ججز کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اُنھوں نے احاطہ کچہری کی سیکورٹی موثر بنانے پر ڈی پی او خوشاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونیوالے سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے کہا کہ میری خوشاب میں تعیناتی میری ملازمت کا بہترین دور ہے۔ یہاں عدلیہ اور وکلاء کے مابین مثالی
اس خبر کو بھی پڑھیں :سمیرا ملک کا چیئرمین ضلع کونسل اور پس پردہ اصل گیم
 تعاون کی فضا پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے مجھے عدالتی امور نمٹانے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور میں یہاں سے خوبصورت یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینچ اور بار کے مابین تعاون کی فضا کے بغیر عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ میں انشاء اﷲ اپنے پیش رو سجاد حسین سندھڑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دونگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ ‘ سابق رُکن حافظ خان محمد ماہل ‘ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے سجاد حسین سندھڑ کی عدلیہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خوش آمدید کہا۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے عدلیہ کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

khushabnews
خوبصورت یادیں لیکر جارہاہوں خوبصورت یادیں لیکر جارہاہوں Reviewed by Khushab News on 6:55:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.