تعاون کے بدلے ایک مربع زمین مانگ لی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں نمبرداروں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ سرکاری واجبات کی وصولی کے ساتھ ساتھ مختلف دستاویزات کی تصدیق کا عمل نمبرداروں کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس لئے نمبرداروں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار فاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں منعقدہ نمبرداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل ‘ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں سمیت‘ ضلع بھر کے ریونیو افسران اور نمبردار شریک تھے۔ ڈی سی او خوشاب نے نمبرداروں کو ہدایت کی کہ وہ مالی سال 2016-17 ء کے تمام واجب الادا سرکاری واجبات کی وصولی یقینی بنانے کیلئے ریونیو افسران کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اُنھوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ
 اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈی سی او کنزہ مرتضیٰ نے مجھے ہراساں کیا، افسر کا الزام 
حالات کے تناظر میں نمبردارون پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی شخص کی دستاویزات کی تصدیق کرتے وقت مکمل چھان بین کریں اور مشکوک عناصر کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے نمبرداروں کی جانب سے اپنے اپنے مسائل پیش کئے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کے فیصلہ کی روشنی میں نمبرداروں کو ایک ‘ ایک مربع اراضی فراہم کی جائے چوکیدارہ نظام کو بحال کر کے چوکیداروں کو بھی پانچ‘ پانچ ایکڑ اراضی دی جائے۔ اراضی کے انتقال کرانے کیلئے محض دو پٹی داروں کی تصدیق کا انحصار کرنے کی بجائے نمبردار کی تصدیق لازمی قرار دی جائے۔

khushabnews
تعاون کے بدلے ایک مربع زمین مانگ لی تعاون کے بدلے ایک مربع زمین مانگ لی Reviewed by Khushab News on 8:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.