خواجہ سرا سنٹر کا قیام


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب کی طرف سے معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے طبقے خواجہ سراؤں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے کیلئے انکی مذہبی اور اخلاقی تعلیم و تربیت کیلئے خوشاب میں ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لٹریسی سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ 
جوہرآباد خوشاب کے تمام خواجہ سرا اس سنٹر میں مذہبی اور دنیاوی تعلیم حاصل کریں گے۔لٹریسی ڈیپارٹمنٹ انکو لٹریسی کٹس اور ٹیچر فراہم کرے گا رانا سلیم الرحمن ان کی مذہبی تعلیم کا اہتمام کریں گے چیرمین زکوۃٰ وعشرکمیٹی چودہدی ارشدنحمود ایڈووکیٹ ان خواجہ سراؤں کی قانونی معاملات میں آگاہی اور معاونت کریں گے ۔ان کو ضلعی حکومت کی طرف 
اس خبر کو بھی پڑھیں: سمیرا پر جوہرآباد میں کیا بیتی
سے طبی سہولیات ،فری پک انیڈ ڈراپ،ریفریش منٹ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی اس کی ساتھ ساتھ ان کو سلائی کٹرھائی اور بیوٹی پارلر چلانے کے لئے تربیت بھی دی جائے گی ۔تاکہ یہ یہاں سے فارغ التحصیل ہو کر معاشرے میں نہ صرف اپنا مقام بنا سکیں گے بلکہ اس کا ایک مفید رکن بھی بن جائیں گے اس کے علاوہ ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضٰی نے ان کی مالی امداد کے لیے ٹیوٹا اور دیگر ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کی طرح ماہانہ و ظیفہ دینے کے لیے بھی سفارشات حکومت کو بھجوادی ہیں ۔آخر میں چوہدری ارشدمحمود ایڈووکیٹ نے تمام خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق کے بارے آگاہی لیکچر بھی دیا ۔

khushabnews
;
خواجہ سرا سنٹر کا قیام خواجہ سرا سنٹر کا قیام Reviewed by Khushab News on 5:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.