ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفئیر کا دورہ خوشاب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری نے کہاہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئرکے افسران کا مثبت کردار اور ادارہ کی ترقی میں دلچسپی لینا نیک نامی کا باعث ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس ادارہ اور اس کے ملازمین کو موقع دیا ہے کہ وہ معاشرے کی بھلائی اور ترقی کے لیے کام کریں جس کے صدقے میں ہم اور آپ سب کو اللہ تعالیٰ ڈھیروں خوشیاں اور اجر عظیم دے گا ۔ ڈارئریکٹر جنرل وحید اختر انصاری ضلع خوشاب کے دورہ کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ امجد ، منیجر صنعت زارثمینہ راجہ ، ڈپٹی سوشل ویلفیئر آفیسرز امیتیاز احمد مانگٹ ، صائمہ سلیم بخاری ،سپرنٹنڈنٹ داراالامان اور دیگر فی میل آفیسرز موجود تھیں ۔ اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع میں بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے اوراین جی اوز بھی محکمہ ہذ اکے ساتھ بھر پور تعاون کررہی ہیں ۔ انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں قائم دیگر دفاتر دارالامان ، صنعت زار اور دیگر شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ نبیلہ ملک نے کمپلیکس میں ڈویلپمنٹ کے کاموں کے ضمن میں بھی دائریکٹر جنرل کو آگاہ کیا ۔ میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر ام فروا ہمدانی نے ڈائرکٹر جنرل کو بتایا کہ انہوں نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی ضلع میں تشکیل کی ہے ۔ جس میں مخیر حضرات بطور ممبر ہیں ۔ سوسائٹی کی مددسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادای سی جی مشین ، آئی یونٹ ، ایمرجنسی اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جا ت میں بنیادی عدم سہولیات کو پورا کیاگیا ہے۔ انہوں نے مستحق مریضوں کی ادویات کی فراہمی ، قومی تہوار ، یوم آزادی ، عیدین او ر سحر وافطارکے انتظامات کے ضمن میں بھی ڈائریکٹر جنرل کو تفصیل سے بریفنگ دی ۔ جس کو بہت سراہا گیا ۔ بعدازیں ڈائریکٹر جنرل نے کمپلیکس میں قائم تمام شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔ 

khushabnews
ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفئیر کا دورہ خوشاب ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفئیر کا دورہ خوشاب Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.