ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسڑکٹ کو آ رڈنیشن آفیسرخوشاب کنزہ مرتضی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اور طبی اداروں کوموثر انداز سے چلانے کے لیے پنجاب بھر میں ہیلتھ کونسلوں کی تشکیل کر دی ہے ۔ہیلتھ کونسل کا اجلاس ایک ماہ کے دوران ایک یا دومرتبہ ہو گا ۔ڈی سی اوکانفرنس ہال جوہرآباد میں ہیلتھ کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی صوبائی وزیر پنجاب ملک آصف بھاء نمائندہ ملک رضوان بھاء ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر قاضی امان اللہ ڈی ایم او نادیہ شفیق ،رشید احمد چھٹہ مسلم لیگی راہنما نذر حیات بلوچ اور کونسل کے دیگر ممبران شامل تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیلتھ کونسل کی چیئرمین ڈی سی او کنزہ مرتضی جبکہ سیکرٹری ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال آصف محمودقاضی ہونگے ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال ،آرایچ سی اور بی ایچ یو سطح پر بھی ہیلتھ کونسلوں کی تشکیل ہو چکی ہے اور تمام کونسلوں نے بینک اکاؤنٹس بھی کھلوالیے ہیں ۔ہیلتھ کونسلوں کے فرائض و ذمہ داری کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کہا کہ کونسلوں کے فنڈز کے حصول کا ذریعہ مقامی مخیر حضرات کے عطیات اور صوبائی یا ضلعی حکومت کی گرانٹس ہو ں گی ۔ہیلتھ کونسلوں کے بینک اکاونٹ کی سٹیٹمنٹ ماہانہ بنیادوں پر حاصل کی جائیگی ۔ہسپتال کا ترقیاتی منصوبہ متعلقہ ہیلتھ کونسل کا سیکرٹری بحالی و مرتب،مشینری اور آلات کی خریداریا مرمت کے منصوبے کی تیاری کرے گا اور ساتھ ہی ساتھ متعلقہ طبی ادارے کی دیکھ بھال ،سہولتوں کی فراہمی اور ان میں بہتری کے لیے ہیلتھ کونسل کو اپنی آراء اور تجاویز فراہم کرے گا ۔اجلاس میں ہیلتھ کونسل کی عمومی ذمہ داریوں اور مانٹیر نگ کا طریقہ کار تفصیل سے بتایا گیا اجلاس میں ڈاکٹر غوث محمد نیازی ،رشید احمد چھٹہ اور دیگر ممبران نے اپنی اپنی مثبت تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔

khushabnews
ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس Reviewed by Khushab News on 8:06:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.