ملاقات کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم


File foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی کال پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے بی ٹی او ڈاکٹر جاوید اقبال کی معطلی کے خلاف ضلع خوشاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی‘ ہڑتال کے دوران ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں کسی بھی مریض کو چیک نہیں کیا گیا۔ جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجہ کا سلسلہ جاری رہا۔ دریں اثناء پی ایم اے ضلع خوشاب کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر ڈاکٹر سرفراز احمد سیال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال کی معطلی کی شدید مذمت کی گئی اور اُنھیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں پی ایم اے کے وفد نے ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ سے ملاقات کی اور اُنھیں پی ایم اے کے 
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈی ایچ کیو ہسپتال بارے فیصلہ ہو گیا
ارکان و ڈاکٹروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد نے ڈی سی او خوشاب کو بتایا کہ ایک ڈاکٹر کو تحقیقات کرائے بغیر سزا دینا انصاف نہیں اس لئے ڈاکٹر جاوید اقبال کو بحال کیاجائے۔ ڈی سی او خوشاب کی جانب سے کرائی جانیوالی یقین دہانی کے بعد پی ایم اے کی جانب سے دی جانیوالی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ یاد رہے کہ ڈی سی او خوشاب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک چودہ سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد متوفی کے لواحقین کے احتجاج پر ڈاکٹر جاوید اقبال کو معطل کر دیا تھا۔نوشہرہ وادی سون سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق تحصیل اہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اور ایمر جنسی کے مریضوں کو چیک کیا علاقہ بھر سے آئے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور پرائیویٹ کلینکس والوں کے وارے نہارے ہوگئے۔


khushabnews
ملاقات کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ملاقات کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم Reviewed by Khushab News on 7:34:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.