نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے


File  foto
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقا ص حسن نے ضلع بھر کی پولیس کو ہدائت کی ہے کہ گرفتاری مجرمان اشتہاری پر خصوصی توجہ دیں ،زیر تفتیش مقدمات جلد یکسو کریں چالان بروقت داخل عدالت کرائے جائیں۔کرپشن ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔وہ ڈی پی او افس میں منعقدہ کرائم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر تمام سرکل افسران،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خوشاب ،ڈی ایس پی لیگل ،ڈی ایس پی پیٹرولنگ ،انچارج ایم ٹی او۔انچارج سپیشل برانچ خوشاب ،انچارج سی ٹی ڈی خوشاب، انچارج ٹریفک خوشاب ،انچارج وائر لیس خوشاب جملہ ایس ایچ او صاحبان ،انچارج سی آئی اے،آر آئی پولیس لائن انچارج ایلیٹ فورس اور ایچ آئی یوآفیسرز نے شرکت کی ۔ ڈی پی اونے کہا کہ گرفتاری مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران پر خصوصی توجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ گرفتاری یقینی بنائیں نیز تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کر کے چالان بروقت داخل عدالت کروائیں ۔ سنگین نوعیت کا وقوعہ مثلاً خود سوزی ڈکیتی ،قتل ،راہزنی اور عورتوں پر تشدد جیسے واقعات کے بارے اگر کوئی اطلاع موصول ہوتی ہے تو فوری کاروائی عمل میں لائیں اس بارے غفلت ہر گز برداشت نہ کی جائے گی ۔ سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش ایس ایچ او خود بھی عمل میں لائیں ۔ کاروائی انسدادی پر 
اس خبر کو بھی پڑھیں  :ضلع خوشاب پولیس میں تبادلوں کا طوفان
خصوصی توجہ دیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،وال چاکنگ کرنے والوں،کرایہ داران،لاوڈ سپیکر کا غیرضروری استعما ل اور انتہائی اہم عمارات کی سکیورٹی کے بارے میں بے احتیاطی برتنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے

khushabnews
;
نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے Reviewed by Khushab News on 6:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.