پی ٹی آئی ضلعی صدارت، احسان ٹوانہ نے صاف صاف بتادیا


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ مس جویریہ ظفر ایک مخلص پارٹی ورکرہیں اور اس ناتے سے انہیں بطور ضلعی صدر نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ ضلعی صدر کی حیثیت سے پی ٹی آئی کو ضلع خوشاب میں فعال کرتے ہوئے نظریاتی کارکنوں کا اعتماد بحال کرینگی۔ ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح کسی عہدے یا ٹکٹ کے لالچ بغیر
اس خبر کو بھی پڑھیں :سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال
 پارٹی کی مضبوطی اور تبدیلی کے نظریہ کے لیے سرگرم رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گل اصغر بگھور کو پی ٹی آئی پنجاب میں عہدہ ملنا ضلع خوشاب کے لیے اعزاز ہے اور گل اصغر بگھور کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

khushabnews
;
پی ٹی آئی ضلعی صدارت، احسان ٹوانہ نے صاف صاف بتادیا پی ٹی آئی ضلعی صدارت، احسان ٹوانہ نے صاف صاف بتادیا Reviewed by Khushab News on 6:50:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.