ضلع خوشاب عید الاضحیٰ کیسے منائی گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی عیدالاضحی مذہبی جوش و خروش اور جذبہ ایثار و قربانی کیساتھ منائی گئی۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں مجموعی طو رپر نمازِ عید کے 1013 اجتماعات منعقد ہوئے۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالتے ہوئے قربانی کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہء عیدالاضحی ہمیں ایثار و قربانی اور صبر و رضا کا درس دیتی ہے۔ اُنھوں نے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اتحاد بین المسلمین کی ضر ورت پر زور دیا۔ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ضلع خوشاب میں 93مساجد‘ 7امام بارگاہوں اور 14کھلے مقامات میں منعقد ہونیوالے عید کے اجتماعات کیلئے ضلعی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ عید گاہوں ‘ مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس اور رضا کاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی جس کی وجہ سے ضلع خوشاب کے کسی بھی علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں جامع مسجد غوثیہ بلاک نمبر14میں مولانا حافظ محمد احمد ‘ مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر1مولانا اظہار الحسن ابوطلحہ جامع مسجد شہزاد ٹاؤن مولانا قاری احمد خان ‘ جامع مسجد امدادیہ افتخار ٹاؤن مولانا محمد پرویز ‘ جامع مسجد البتول سیٹلائٹ ٹاؤن نمبر 2مولانا حامد رضا چشتی ‘ جامع مسجد تقویٰ بلاک نمبر29قاری محمد امین ربانی ‘جامع مسجد غلہ منڈی مولانا محمد اسماعیل فقیر الحسنی ‘ جامع مسجد بلاک نمبر 4 مولانا شمس الحق ‘ جامع مسجد تبلیغی مرکز مولانا قاری حسان احمد ‘جامع مسجد مدنی برہان ٹاؤن قاری محمد اقبال ‘ جامع مسجد نمرہ سیٹلائٹ ٹاؤن مفتی حسین احمد ‘ جامع مسجد بلال گلشن ٹاؤن قاری بوستان احمد ‘ جامع مسجد پاک کویت ملز قاری فیصل احمد ‘ جامع مسجد ضلع کونسل قاری محمد اسلم ‘ جامع مسجد انوار مدینہ بلاک نمبر6مولانا غلام محمد ساڑھے ‘ جامع مسجد زراعت آفس خطیب مولانا فتح محمد ‘جامع مسجد بلوچانوالی حیات کالونی مولانا قاری محمد ممتاز ‘ جامع مسجد محمدیہ رضویہ عظمت کالونی حافظ نور محمد ‘جامع مسجد اسلامیہ ربانیہ ہڈالی روڈ مولانا نقیب احمد ‘ جامع مسجد سعدیہ قاضی کالونی قاری محمد مسعود ‘ عید گاہ ہڈالی مولانا محمد اسماعیل ‘ مرکزی جامع مسجد حسینیہ جوہرآباد مولانا سید محمد تقی نقوی نے نمازِ عید پڑھائی۔ نمازِ عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں اونٹ‘ گائے‘ بکروں اور دنبوں کی قربانیاں دی گئیں۔

khushabnews
;
ضلع خوشاب عید الاضحیٰ کیسے منائی گئی ضلع خوشاب عید الاضحیٰ کیسے منائی گئی Reviewed by Khushab News on 7:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.