چک 54 ایم بی میں فری آئی کیمپ


الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری عارف، جنرل سیکرٹری محمد اقبال، اور چوہدری طالب حسین

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)الخدمت سوشل ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 54ایم بی سکیسر روڈ خوشاب کے زیراہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز پونے دوسو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔پہلے روز آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ممریز نے مریضوں کا معائینہ کیا، 60مریضوں کو مفت چشمے دیے گئے ،145مریضوں کو مفت ادویات دی گئی جبکہ 30مریضوں کے لیے آپریش تجویز کیا گیا۔متذکرہ مریضوں کے مفت آپریشن بذریعہ فیکو مشین سرجن ڈاکڑ سید زوہیب الحسن کل(بروز ہفتہ)کرینگے سوسائٹی کے صدر چوہدری محمد عارف،جنرل سیکرٹری محمد اقبال اور معروف سماجی رہنما چوہدری طالب حسین (انگلینڈ)نے خوشاب نیوز کو بتایا کہالخدمت سوشل ویلفئیر سوسائٹی کا قیام 2007میں لا یا گیا اور 2010میں اسکی عمارت کی تکمیل کے بعد 

ڈاکٹر ممریز ، ڈاکٹر نعیم صادق کی نگرانی میں مریضوں کا معائینہ کررہے ہیں

فری ڈسپنسری قائم کی گئی اور باقاعدہ عملہ تعینات کیا گیا جو کہ ڈاکٹر ملک نعیم صادق کی زیر نگرانی کام کررہی ہے اور روزانہ چالیس سے پچاس مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات دی جاتی ہیں۔چوہدری طالب حسین نے مزید بتایاکہ فر ی آئی کیمپ چوہدری اصغر علی الخدمت ویلفیئر ٹرسٹ یوکے کے خصوصی تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے


khushabnews
چک 54 ایم بی میں فری آئی کیمپ چک 54 ایم بی میں فری آئی کیمپ Reviewed by Khushab News on 8:03:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.