کرم الہی بندیال اور تاج محمد بھٹی نے اہل باقیوال کے دل موہ لیے




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل قائدآبا دکی یونین کونسل گولیوالی کے نواحی علاقہ محلہ باقیوال جو کہ پچھلے کئی سالوں سے بد حالی کا شکار تھا۔جس میں مکینوں کے رہنے کے لیئے پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور نہ ہی بچوں کی تعلیم کے لیے سرکاری سکول موجود ہے ۔علاج معالجہ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے اور اس سے وہاں کے رہائشی لوگوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقہ کے سب سے اہم مسئلہ پینے کا پانی نہ ہونا تھا۔اور ہاں اگر پانی کی بات کی جائے تو ہمارے ہاں واٹر پمپ لگوانا غریب آدمی کے بس کا کام نہیں کیونکہ جس کسی نے واٹر پمپ لگوانا ہو تو اس کے پاس تقریباََ 8لاکھ روپے کا ہونا بہت ضروری ہے اور وہاں کی آبادی زیادہ تر غریب افراد پر مشتمل ہے جوکہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ کے رکن پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال نے محلہ باقیوال کے معزز اور سماجی شخصیت جناب محمد تاج بھٹی کی وساطت سے علاقے کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے تقریبا اڑھائی کڑور کے گرانٹ صرف پانی کے لیئے دی ۔جس سے اب لوگوں کو پینے کے لیئے پانی مختلف جگہوں پر واٹر پمپ کے زریعے ملنے لگا۔اس کے ساتھ ہی لوگوں کے علاج معالجہ کے لیئے سول ڈسپنسر ی کی ضرورت تھی جس کے لیئے جگہ محلہ باقیوال کے معزز اور سماجی شخصیت محمد تاج بھٹی نے ذاتی ملکیت میں سے ایک کنال جگہ دی۔تاکہ وہاں کے رہنے والے لوگوں کو علاج معالجہ کی فری سہولت میسر ہو۔ اس کے علاوہ سکول اور سڑک کے لیئے بھی کوششیں جاری ہیں تاکہ رہنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اس طرح ان فلاحی کاموں کی وجہ سے علاقہ کے لوگ سماجی کارکن محمد تاج بھٹی اور ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ملک کرم الہی بندیال اور موجودہ حکومت کے بے حد مشکور ہیں ۔جن کی کوششوں سے علاقہ کے اندر ترقیاتی کام ہوئے۔

کرم الہی بندیال اور تاج محمد بھٹی نے اہل باقیوال کے دل موہ لیے کرم الہی بندیال اور تاج محمد بھٹی نے اہل باقیوال کے دل موہ لیے Reviewed by Khushab News on 2:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.