گل اصغرکیمپ نے بھی ضلعی صدر نامزدگی کو غیر متوقع قرار دیدیا


ملک شاہد بگھور ایڈوکیٹ۔۔ فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر گل اصغر بگھور کے بھائی و ترجمان ملک شاہد بگھور ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خوشاب کے پیارے بھائیوذرا سوچیے !پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی قیادت نے ضلع خوشاب میں پارٹی حالات اور ماضی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک غیر متوقع فیصلہ کیااور خواتین ونگ خوشاب کی سابق صدر محترمہ جویریہ ظفر آہیر کو جنرل باڈی کا صدر منتخب 
اس خبر کو بھی پڑھیں: یونین کونسل آدھی کوٹ اور گل اصغر بگھور کا سیاسی مستقبل
کر دیا۔ ملک شاہد بگھور ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مختلف تبصرہ نگار اس کا تنقیدی جائزہ لے رہے ہیں جویریہ ظفر بہت پرانی اور مخلص ورکر ہیں ولایت سے تعلیم یافتہ ہیں انتہائی با اعتماد اور ورکنگ خاتون ہیں اور جس ضلع میں ایک خاتون وفاقی وزیر رہ چکی ہوں جس ضلع میں بارہ خواتین مختلف سرکاری دفاتر کی انچارج ہوں ایک خاتون کا سیاسی جماعت کا سربراہ بننا کوئی عجوبہ نہیں پارٹی ورکرز صوبائی قیادت کے فیصلہ کا احترام کرنا چاہیے۔

khushabnews
گل اصغرکیمپ نے بھی ضلعی صدر نامزدگی کو غیر متوقع قرار دیدیا گل اصغرکیمپ نے بھی ضلعی صدر نامزدگی کو غیر متوقع قرار دیدیا Reviewed by Khushab News on 3:08:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.