ہڈالی:جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانےدوشیزہ کو۔۔۔


File foto

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ہڈالی میں تعویذ گنڈہ کرنیوالی ایک جعلی خاتون پیر نے جن نکالنے کے بہانے ایک دوشیزہ آسیہ بی بی دُختر نذر محمد کو موت کی دہلیز پر پہنچا دیا‘ جوہرآباد پولیس نے آسیہ بی بی کی پھوپھی بخت بھری کی رپورٹ پر ملزمہ مسرت بی بی کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق آسیہ بی بی بیمار تھی جعلی پیرنی مسرت بی بی دختر عطا محمد نے اُس کے 
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میت
اہل خانہ سے آسیہ کا جن نکالنے کیلئے پانچ ہزار روپے لیے اور اُسے ایک کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جعلی پیرنی نے آسیہ کی ہتھیلیوں کو دہکتے ہوئے کوئلے سے داغا اور اس کا گلہ دبانے کی کوشش کی ‘ حالت بگڑ جانے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے اُسے ہسپتال منتقل کیا۔

khushabnews
ہڈالی:جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانےدوشیزہ کو۔۔۔ ہڈالی:جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانےدوشیزہ کو۔۔۔ Reviewed by Khushab News on 7:19:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.