چھ بچوں کی ماں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محلہ بالیانوالہ ہڈالی میں غیرت کے نام پر چھ بچوں کی ماں 38سالہ بلقیس اختر کو اُس کے والد محمد افضل نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے بیدردی کیساتھ قتل کر دیا۔ مقتولہ بلقیس اختر کا خاوند فوت ہو چکا تھا اور وہ اپنے بچوں سمیت والدین کے ہاں رہائش پذیر تھی اُس کے والد محمد افضل کو اُس کے کردار پر شبہ تھا۔ گذشتہ روز محمد افضل نے اُس پر چھریوں کے پے در پے وار کئے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ قتل کی اس بہیمانہ واردات کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس جوہرآباد موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

khushabnews
;
چھ بچوں کی ماں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی چھ بچوں کی ماں غیرت کی بھینٹ چڑھ  گئی Reviewed by Khushab News on 7:36:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.