ڈینگی ، کانگو اور ضلع خوشاب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت پنجاب کی ہدایت پرفاطمہ جناح ہال جوہرآباد میں محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور محکمہ لایؤ سٹاک کے زیر اہتمام کانگووائر س سے بچنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ایک آگاہی سیمینار کا انقاد ہو ا سیمینارکی مہمان خصوصی ڈی سی او کنزہ مرتضےٖ سیمینار میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ای ڈی او ہیلتھ ،ڈی او ہیلتھ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ،ایم ایس ٹی ایچ کیوز،ڈی ڈی او ہیلتھ ،و عملہ جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے ای ڈی او ایگریکلچر محمد یوسف ،ڈی او لائیو سٹاک عارف سلطان ،ویٹرنری آفیسرز اور فیلڈ سٹاف وغیرہ موجود تھا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے ہوا - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او کنزہ مر تضیٖ نے کہا کہ ڈینگی اور کانگووائرس سے بچاؤ کی ضلع خوشاب میں سرگرمیاں بڑے مثبت انداز سے جاری ہیں اس لیئے سیمنیار کے شرکاؤ سے اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام
 کی اہمیت کے پیش نظر اسکی آگاہی اپنے گھر وں ،بچوں اور اپنی محلوں میں دیں ان موزی امراض ڈینگی اور کانگو سے بچنے کے لئے ماہرین کی رائے پر پوری طرح عمل کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ان دنوں موزی امراض کے خاتمے کے لئے بہت محترک ہیں لہذاآپ سب محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں اور ضلع خوشاب حکومت پنجاب کو ایک مثبت پیغام جانا چاہیئے ڈی سی اونے کہا کہ ان بیماریوں اور ان کے اسباب کی رپورٹنگ کرتے وقت بالکل نہ گھبرائیں ،صحیح رپورٹنگ کریں اور ان کی بر وقت نشاندہی کریں تاکہ ماہرین موقع پر پہنچ کر اس کا تدارک کریں ڈی سی اونے دنوں محکموں کی کارکردگی اور خدمات کو سراہا ڈینگی وائرس کے تدارک اور حفا ظتی تدابیر اختیارکرنے کے لیے ای ڈی او ہیلتھ ،ڈی او ہیلتھ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈینگی ایکسپرٹ ڈاکٹر خالد سعید اور کانگووائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر عارف سلطان ،اسسٹنٹ انویسٹی گیشن ،آفیسر ڈاکٹر مختار حسین پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر نے جانوروں پر چیچڑ سے بچنے ،چھوٹے بڑے جانوروں کی بیرانی اضلاع سے آمد ورفت ،ہر منگل کو کیٹل منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک کی سرگرمیوں
اس خبر کو بھی پڑھیں :انسانی زندگیوں سے کھیلتا جلاد
 ،جانوروں کا سپرے ،شفاخانہ حیوانات کے علاج معالجہ کی سہولیا ت ،عید کی چھٹیوں کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی سرگرمیوں ،قانگووائرس کی بیماری کی علامات ،علاج معالجے اور حفاظتی تدابیر کی مکمل آگاہی دی - ڈی او لائیو سٹاک عارف سلطان نے کہاکہ ڈی سی او کی ہدایت پر عید کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں کانگووائرس کی آگاہی پروگرام بھی شروع کیا جائیگا -

khushabnews
ڈینگی ، کانگو اور ضلع خوشاب ڈینگی ، کانگو اور ضلع خوشاب Reviewed by Khushab News on 11:19:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.