مضر صحت مٹھائی ، انور ڈھوڈا ہاوس سِیل


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب جوہرآبادمٹھائی کی 2دکانیں سیل شادی ہال کو10ہزار جرمانہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کی مشترکہ ٹیم کے چھاپے 2دکانوں کے نمونہ جات لیبارٹری ارسال محکمہ صحت اور لائیو سٹاک 

پی سی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ جوہرآباد پر چھاپے کے دوران مشترکہ ٹیم

کی مشترکہ ٹیم نے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں سویٹ شاپس شادی ہالز اورچکن شاپس پر چھاپے مار کرناقص اور مضرصحت مٹھائی تیار کرنے پر انور ڈھوڈا ہاؤس اور اسلم سیالوی سویٹس کو سیل کر دیا جبکہ پرنس

چھاپہ مار ٹیم پرنس میرج ہال کا معائینہ کرتے ہوئے

میرج ہال کو غیر معیاری کھانے تیار کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔انور اور امین سویٹس سے مٹھائی کے نمونہ جات حاصل کر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔ چھاپہ مار ٹیم میں ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر قاضی امان اﷲ،ڈی او لائیو سٹاک عارف سلطان،فوڈ انسپکٹر اسد حیات ودیگر شامل تھے ۔ شادی ہال کی انتظامیہ کو ملازمین کے 5روز میں میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔


khushabnews
;
مضر صحت مٹھائی ، انور ڈھوڈا ہاوس سِیل مضر صحت مٹھائی ، انور ڈھوڈا ہاوس سِیل Reviewed by Khushab News on 6:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.