اسلام بھائی چارہ امن سلامتی کا درس دیتا ہے

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مدرسہ جامعہ اسلامیہ سوڈھی(جیوالی)کے زیر اہتمام اسلام امن و سلامتی اور ہم آہنگی کامذہب کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے تمام مسالک کے علماء اکرام نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال تھے ممبر امن کمیٹی سرگودھا ڈویژن مولانا محمد زبیر، پیر محمد جاوید اقبال کھارا ،مولانا اظہار الحسن مولانا دیدار حسین رضوی ،محمد اعجاز شاکری، مولانا ذکی الحسینی ،مولانا عابد مجید،مولانا حبیب الرحمن یزدانی ،محمد اسلم سیتھی سمیت دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارہ امن سلامتی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہیے کہ تمام فتنہ فساد کو بھلا کر ملک دشمن عناصر سمیت دین کے نام پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور آج امن و سلامتی ہم آہنگی کے عنوان سے کا نفرنس کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ المسالک اسلامی سکالر کو چاہیے اسلام کا صیح چہرہ عوام کے سامنے رکھیں تاکہ ہم دنیا میں پر امن ہم آہنگ دوسروں کے ہمدرد اور خیر خواہ کے طور پر پہچانے جاسکیں اسلام کا چہرہ غلط پیش کرنے اور فتنہ فساد کو ہوا دینے والے یہود و ہنود کے ایجنٹ تو ہوسکتے ہیں اسلام اور مسلمان کے نمائندے اور ترجمان نہیں ہوسکتے دینی جماعتوں اور مدارس نے ملک و قوم اور تعلیم کو عام کرنے میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں آخر میں تمام علما نے ملک کے دفاع ،امن اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے تمام ریاستی اداروں کی خدمات کو سراہا قاری حبیب اللہ نے دعا کرائی اور خالد علوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

khushabnews
اسلام بھائی چارہ امن سلامتی کا درس دیتا ہے  اسلام  بھائی چارہ امن سلامتی کا درس دیتا ہے Reviewed by Khushab News on 11:59:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.