یہ کیا ہورہا ہے؟



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہرآبادبلاک نمبر چودہ گندگی ڈھیر، ابلتے گٹر سیوریج ملا پانی جیسے مسائل کا شکار۔ جوہرآباد بلاک نمبر چودہ کے مکین خراب پائپ لائن کے باعث سیوریج ملا بد بو دار پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلاک نمبر 14 کے مکین واٹر سپلائی کی پائپ لائنز بوسیدہ ہونے کی وجہ سے انتہائی آلودہ گندہ اور بد بو دار پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں پرانی پائپ لائن بو سیدہ ہوجانے کی وجہ
اس خبر کو بھی پڑھیں :مسائل کو چھوڑیں یہ کام کریں، افسر نے سچ بتادیا
 سے سیوریج کا گندا پانی اس میں اس وقت شامل ہو جاتا ہے جس سے علاقہ کے مکین خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ اسکے علاوہ بلاک نمبر چودہ میں صفائی کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔قوت سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے سکول اور گرلز ہائی سکول گندگی کے جا بجا ڈھیر اور ابلتے گٹر سکولوں کے طلبا و طالبات کیساتھ ساتھ مکینوں کے لیے عذاب بن کر رہ گئے ہیں ۔ اہل علاقہ نے نے ٹی ایم اے خوشاب سے صفائی کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
br />
khushabnews
;
یہ کیا ہورہا ہے؟ یہ کیا ہورہا ہے؟ Reviewed by Khushab News on 6:54:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.