جوہرآباد، بردہ فروش عورت گرفتار


ملزمہ مریم بی بی اور بازیاب ہونیوالا عمر فاروق
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد پولیس نے پرانا لاری اڈا پر چھاپہ مار کر دو ماہ قبل ضلع جھنگ سے اغواء ہونیوالے 12سالہ معذور بچے عمر فاروق کو برآمد کر کے خاتون اغواء کار مسماۃ مریم بی بی کو گرفتار کر لیا۔ سبزی منڈی ملتان کی رہائشی ملزمہ مریم بی بی بیوہ نذر محمدنے 12سالہ معذور بچے عمر فاروق ولد شکیل احمد انصاری کو دو ماہ قبل پنڈی محلہ چناب روڈ جھنگ سے اغواء کیا تھا اور اُسے جوہرآباد لے آئی تھی۔ ملزمہ مریم مغوی عمر فاروق کو ایک ریڑھی پر ڈال کر اُس سے بھیک منگواتی تھی جوہرآباد پولیس کی جانب سے بھکاریوں کی پڑتال کے دوران مغوی عمر فاروق نے اپنی کہانی سنا دی جس پر پولیس نے عمر فاروق 
اس خبر کوبھی پڑھیں:وادی سون سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
کے والدین سے رابطہ کیا مغوی عمر فاروق کو اُس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمہ مریم کو پولیس تھانہ کوتوالی جھنگ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

khushabnews
جوہرآباد، بردہ فروش عورت گرفتار جوہرآباد، بردہ فروش عورت گرفتار Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.