اتوار 18 ستمبر 2016 کی خبریں


ٹی ایچ کیو نورپور تھل کا خواب ادھورا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کو ماڈل بنانیکا خواب ادھورارہ گیا،حکومت کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل کو ماڈل بنانے کے دعوے دھرے رہ گئے،حکومت کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل کو ماڈل بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔صرف تین ماہ کے اندر تیسرے ایم ایس کی تعینائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے اور اس کے ساتھ کئی ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی خالی سیٹوں پر بھی تعینائی عمل میں لائی گئی ہے مگرآنے والا ہرڈاکٹر، ایم ایس چند دنوں میں ہی اپنا تبادلہ کروانے کے لئے کوششیں شروع کر دیتے ہیں۔

ایکسئین واپڈا کا تبادلہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایکسئن واپڈا جوہرآباد ابرار احمد خان کو میانوالی تبدیل کر دیا گیا اُن کی جگہ منور علی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تبدیل کر کے ایکسئن واپڈا جوہرآباد تعینات کیا گیا ہے منور علی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ 

کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد میانوالی روڈ پر بندیال کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار گل شیر ولد فتح خان شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائدآباد منتقل کیا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔ 

ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی امن کمیٹی خوشاب کا اجلاس ضلع کونسل خوشاب کے دفتر واقع جوہرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل نے کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن عبدالحمید سنبل ‘ ڈی ایس پی صدر پرویز خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے عشرہ کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلع خوشاب میں حسب سابق ہر صورت امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔ ایڈیشنل کلکٹر نے امن کمیٹی کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔ 

منشیات برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران نسیم کالونی سے ملحقہ بائی پاس روڈ پر چھاپہ مار کر رمضان کالونی کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سمیع اﷲ پٹھان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 15گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم سمیع اﷲ پٹھان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیاگیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر کا تبادلہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹر غلام نبی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل تعینات کر دیا ہے۔ اُن کی جگہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں کسی نئے ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔ 

وکلاء کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی‘ جمعہ کے روز ضلع خوشاب کا کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے سائلوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محمد یونس اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید مزمل رضا زیدی نے کہا ہے کہ جب تک سرگودھا میں لاہور ہائی کورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جاتا اُس وقت تک وکلاء کا احتجاج جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ سرگودھا میں ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے ڈویژن بھر کے وکلاء گذشتہ چار سالوں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک بینچ قائم نہیں کیا گیا۔ 

دوکان میں آتشزدگی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جنوبی بازار جوہرآباد میں شوز سٹور (حافظ کولیکشن)میں آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا‘ دوکان کا مالک عید سے قبل دوکان کو تالا لگا کر گھر چلا گیا اس دوران دوکان کے اندر آگ لگی جو تین روز تک سلگتی رہی۔ گذشتہ شب دوکان کے اندر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس پر لوگوں نے دوکان کا شٹر توڑا تو اندر مکمل طور پر دھواں بھرا ہوا تھا اور دوکان میں موجود مکمل طور پر جل چکا تھا۔ 


khushabnews
;
اتوار 18 ستمبر 2016 کی خبریں اتوار 18 ستمبر 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:36:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.