لیپ ٹاپ تقسیم مگر طالب علموں میں نہیں



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن کورٹ جوہرآباد میں سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے سول ججز اظہر محمود ‘ غلام شبیر ‘ میاں محمد کامران یونس ‘ میڈم شگفتہ جبیں‘ میڈم حمیرہ نواز خان‘ سلیمان آصف ‘ طلال ارشد اور ابو ذر ظفر میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے کہا کہ مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے ضروری ہے کہ عدلیہ کے افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کیا جائے۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ ضلع خوشاب کے سول ججز انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مقدمات کو جلدا ز جلد نمٹانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج سعادت حسین ملک ‘ نوید الرحمن ‘ سینئر سول جج محمد اقبال سپراء بھی موجود تھے۔ 

khushabnews
لیپ ٹاپ تقسیم مگر طالب علموں میں نہیں لیپ ٹاپ تقسیم مگر طالب علموں میں نہیں Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.