اٹھارہویں ترمیم سے این سی ایچ ڈی متاثر ہوا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول بوائز خوشاب میں نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اورخوشاب کے زیراہتمام بین الاقوامی یوم خواندگی کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا سیمینار میں خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور تعلیم کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ منیجر مہر عمر دراز جھاروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے سلسلے میں اپنی بھر پور خدمات سر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی مل کر نہ صرف ضلع سے بلکہ پورے ملک سے جہالت کا خاتمہ کرنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد این سی ایچ ڈی کا نظام جب حکومت پاکستان سے صوبوں کو منتقل کیا گیا تو ادارے کی کارکردگی بہت متاثرہوئی تا ہم ادارہ نے اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے ،معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جارہی ہے ۔ڈی او ایجو کیشن سکینڈری خوشاب اعجاز الحق نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ہم پر فرض ہے ،ہم نے تعلیم کی ذریعے ہی بچوں اور ملک کو سنوارنا ہے لہذا ہم اپنے فرائض میں کبھی کو تا ہی نہ کریں گے ۔چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے ماسٹرٹرینر محمد رفیق نے کہا کہ ہمارا ادارہ ضلع بھر میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ہمارے ادارے کا مقصد بچوں کو سکول داخلہ سے قبل بنیادی تعلیم کا تصور دینا ہے اور بچے کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنانا ہے تا کہ بچہ سکول داخلہ کے وقت خوشی اور مسرت محسوس کرے ۔ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نذر حسین ساجد نے کہا کہ لٹریسی ڈے حضرت آدم علیہ اسلام کی پیدائش سے ہی شروع ہو گیا تھا ۔جب اللہ تعالی نے انہیں دنیا کی اشیاء کے نام بتائے لہذا تعلیم کی اہمیت پر جتنی بحث کی جائے کم ہے گورنمنٹ ہائی سکول خوشاب کے ہیڈ ماسٹر قاضی محمد امین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 
اس خبر کو بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری
اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا نظام تعلیم دنیا سے 60 ویں نمبر پر ہے لہذا ہمارے لیے یہ لمحہ فکر یہ ہے کہ ہم تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور بچوں کو سکول بھیجنے کی زیادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور پیدا کریں گورنمنٹ ہائی سکول جوہرآباد کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر مقررین نے لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کے شرکاء کو تعلیم کی اہمیت سے مکمل اور تفصیلا آگاہی دی سیمینار میں مقررین کے علاوہ مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹر ز ، محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی کے افسران کے علاوہ اساتذہ اور سکول کے بچے بھی شریک تھے ۔

khushabnews
اٹھارہویں ترمیم سے این سی ایچ ڈی متاثر ہوا اٹھارہویں ترمیم سے این سی ایچ ڈی متاثر ہوا Reviewed by Khushab News on 1:29:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.