تین سو سے زائد معلمات تنخواہوں سے محروم



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے 315 لٹریسی مراکز میں تعینات اساتذہ و معلمات کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے اُن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ متاثرہ ملازمین غلام رسول‘ اختر عباس ‘ طارق اور عمران وغیرہ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اُنھیں تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے لٹریسی مراکز میں تعینات اساتذہ و معلمات تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اُن کیلئے عید کی خوشیاں غارت ہو چکی ہیں۔ اس ضمن میں جب ڈی او لٹریسی آسیہ 
اس خبر کو بھی پڑھیں: نہم کلاس کی طالبہ قتل
نیازی سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے بتایا کہ تنخواہوں کے فنڈز منظور نہ ہونے کے باعث ادائیگی میں تاخیر ہوئی ‘ فنڈز منظور ہوتے ہی تمام اساتذہ و معلمات کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ 

khushabnews
تین سو سے زائد معلمات تنخواہوں سے محروم تین سو سے زائد معلمات تنخواہوں سے محروم Reviewed by Khushab News on 7:10:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.