اتوار، 25 ستمبر 2016 کی خبریں


تجاوزات مافیا کو وارننگ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نورپورتھل مافیا کو تجاوزات 5دن میں مسمار کرنیکی وارننگ شہر میں کسی بھی سرکاری جگہ پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جا ئیگیاے سی علی عاطف بٹراے سی علی عاطف بٹر نے کہا ہے کہ شہر میں کسی بھی سرکاری جگہ پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔غیر قانونی طور پر بنائی گئی کوئی بھی دکان یا گھر کو ہر صورت گرادیا جائیگا۔انہوں نے تجاوزات قائم کرنیوالے افراد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 5دن کے اندر اندر تجاوزات گرا دیں ورنہ انتظامیہ کسی دباؤ میں آئے بغیر انہیں مسمار کر دیا جائیگا ۔ اس موقع پر ٹی ایم او چوہدری اشرف گوندل،شیخ حفیظ نائب تحصیل دار شاہد اقبال ودیگر بھی موجود تھے ۔

میٹھے پانی سے محرومی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نور پور تھل کے مکین میٹھے پانی سے محروم،کئی دہائیوں سے تھل کی عوام میٹھے پانی جیسی سہولت سے محروم ہیں، کئی دہائیوں سے تھل کی عوام میٹھے پانی جیسی سہولت سے محروم ہیں ۔ 15سال قبل بننے والی واٹر سپلائی بھی شہر کے چند محلوں تک محدود ہے ۔شہریوں نے نوٹس کا مطالبہ کیا

چوری کی واردتیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موٹر سائیکل چوری کی دو وارداتوں میں چوروں نے جوہرآباد اور دئیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ چوری کی پہلی واردات برہان ٹاؤن میں ہوئی جہاں محمد جاوید نے شہزاد عظیم کا ملکیتی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لیا ۔ موٹر سائیکل چوری کی دوسری واردات میں دو افراد محمد احسان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ دئیوال کے رہائشی فدا حسین کا موٹر سائیکل چوری کر لیا۔ پولیس نے چوری کی دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

رہزنی کی واردات
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر اعظم کالونی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص شمشاد اختر سے 7ہزار روپے چھین لئے ‘ پولیس تھانہ سٹی جوہرآبادنے محمد سلیم اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 382ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد شمشاد اختر جوہرآباد سے اعظم کالونی کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل کو روکا اس دوران شمشاد اختر کو 7ہزار روپے سے محروم کر دیا۔

شراب برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے بلاک نمبر4جوہرآباد کے رہائشی عتیق الرحمن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 55کپی شراب برآمد کی ہے‘ پولیس نے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

خودکشی کی کوشش
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر46ایم بی کی 15سالہ دوشیزہ فرحت بی بی کی خود کشی کی کوشش ناکام ہو گئی‘ فرحت بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا سپرے پی لیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد لایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کیا اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

سنگین نتائج کی دھمکیاں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد گروٹ روڈ پر کلہاڑی سے مسلح محمد ریاض نے محب پور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور غلام شبیر کا راستہ روکا ‘ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اس کے رکشہ کو نقصان پہنچایا۔ پولیس تھانہ جوہرآباد نے غلام شبیر کی رپورٹ پر ملزم محمد ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

زراعت آفیسر کا تبادلہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ زراعت پنجاب نے زراعت آفیسر ایکسٹینشن گروٹ محمد منیر بشیر کو تبدیل کر کے زراعت آفیسر جوہرآباد تعینات کر دیا ہے یہ آسامی کافی عرصہ سے خالی چلی آ رہی تھی۔ 

ڈی سی او آفس میں تبادلے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے ڈی سی او آفس کے تین ملازمین کو تبدیل کر دیا۔ محمد حنیف کو تحصیل آفس سے تبدیل کر کے ڈی سی او ہاؤس ‘ راؤ عبدالحمید کو ڈی سی او ہاؤس سے نقول برانچ جبکہ محمد احسان اختر کو ریکارڈ برانچ سے تبدیل کر کے نقول برانچ تعینات کر دیا ہے۔ 

زرعی آلات کی قرعہ اندازی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو 50 فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی کے بارے ٹی ۔ایم ۔اے آفس نورپورتھل میں قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو آلاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے بارے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل علی عاطف نے صدارت کی ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)ڈاکٹر سجادمحمود، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرواٹر منیجمنٹ عبدالشاکر،زراعت آفیسرز (توسیع) محمد سبطین اور محمد یاسر اقبال اوردیگر محکموں کی افسران اور کامیاب ہونے والے کاشتکاروں نے شرکت کی ۔کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ کی منظور شدہ فرموں سے اپنے آلات کی بکنگ اور اپنے حصے کی رقم کا بنک اصل ڈرافٹ 10 اکتوبر 2016 تک دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) خوشاب میں جمع کروائیں ۔10 اکتوبر 2016 تک بکنگ نہ کروانے کی صورت میں ویٹنگ ونرکو آلاٹمنٹ لیٹر جاری کیا جائے گاجو آلاٹمنٹ لیٹرملنے کے ایک ہفتہ کے اندر اندربکنگ کروائے گا۔ اس کی آلاٹمنٹ بھی ختم کر دی جائے گی اورانعام اگلے ویٹنگ ونر کو دے جائے گا ۔زرعی آلات کی دوسال تک فروخت یا منتقلی پر پابندی ہو گی ۔زمینداروں کو ہدایت کی گئی کہ حکومت کی مجوزہ سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ملکی پیداوار میں اضافے کا باعث بنیں ۔

khushabnews
;
اتوار، 25 ستمبر 2016 کی خبریں اتوار، 25 ستمبر 2016 کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:26:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.