دوست کے ہاتھوں قتل



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رمضان کالونی جوہرآباد میں ایک شخص راجہ عزیز نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے ایک دوست محمد عاصم موصلا کو قتل اور عالم خان کو شدید زخمی کر دیا۔ مضروب محمد عالم خان کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیاگیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد عمران کی رپورٹ پر ملزم راجہ عزیز کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات 302اور 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تینوں دوستوں کے مابین رقم کی لین دین کا تنازعہ تھا رات کے وقت اُن کے مابین جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر راجہ عزیز نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں محمد عاصم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا دوست عالم خان زخمی ہوا۔

khushabnews
دوست کے ہاتھوں قتل دوست کے ہاتھوں قتل Reviewed by Khushab News on 6:01:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.