پیپلز پارٹی ضلعی صدارت، ایک امیدوار دوڑ سے باہر



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کی صدارت کے امیدوار حاجی ظل حسنین نے ضلعی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے وسیع ترمفاد میں کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی گروپ اور دھڑے بندی کا شکار ہوچکی ہے جس کو ختم کرنے کیلئے ضلعی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہورہاہوں پارٹی جس کو خوشاب کا ضلعی صدر نامزد کرے گی پارٹی کو فعال کرنے کیلئے اس کی ہر ممکن مدد کروں گاانہوں نے کہا کہ میں نے اپنے نظریاتی گروپ کے چوہدری نواز، راجہ
اس خبر کو بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی کا صدر کون ہوگا قیادت نے واضح کردیا
نذر حسین ،ملک ریاض شاہین ،ملک نواز اور عبدالباسط راجڑودیگرجیالوں پر مشتمل مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو خوشاب کیلئے ضلعی صدر کے امیدوار کا انتخاب کرے گی جبکہ میں خود بطور پارٹی کا سیاسی کارکن ہونے کے فرائض سرانجام دوں گا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مجھے کسی عہدے کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا البتہ پارٹی میرے مستقبل کے بارے جوبھی فیصلہ کرے گی مجھے من وعن قبول ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں تمام اضلاع میں اپنی پوزیشن کومضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی گروپ اور دھڑے بندیوں سے بالا تر ہوکر سابقہ پلیٹ فارم پر فعال اور متحد ہوجائے گی
khushabnews
;
پیپلز پارٹی ضلعی صدارت، ایک امیدوار دوڑ سے باہر پیپلز پارٹی ضلعی صدارت، ایک امیدوار دوڑ سے باہر Reviewed by Khushab News on 11:00:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.