نورپور تھل 87رضاکار منتخب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات کے پیش نظر محرام الحرام 2016میں سیکورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے تھانہ نورپور کی طرف سے 87رضاکاران کو سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے منتخب کیا گیا ہے جو محرم الحرام میں مجالس اورجلوس کے دوران پولیس فورس کے ساتھ مل کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ پولیس لائن جوہرآباد میں ان کے لئے سپیشل تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انچارج ایلیٹ پولیس فورس عمران صدیق ہمراہ تربیت یافتہ ایلیٹ پولیس سکوارڈ نے ان رضاکاران کو ڈیوٹی کے بارے میں تربیت دی ۔تربیت کے دوران ان کو ڈیوٹی کے متعلق مکمل طور پر بریف کیا گیا اور مختلف طریقہ کار متعلق جامعہ تلاشی کی عملی مشقیں کرائی گئیں جس میں بتایا گیا کہ مشکوک افراد کی پہچان کیسے کرنی ہے اور کیسے ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جانے ہیں ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر دہشت گرد عناصر ہجوم اور رش والی جگہ کو نشانہ بناتے ہیں ۔لہذا آپ اپنی ڈیوٹی انتہائی چاک و چوبند ہو کر سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔

khushabnews
نورپور تھل 87رضاکار منتخب نورپور تھل 87رضاکار منتخب Reviewed by Khushab News on 9:14:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.