پیاری کول مائنز 24خطرناک ملزم منظرعا م پر


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان نے تھانہ نوشہرہ کی حدود میں پیاری مائنز پر کئے جانیوالے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کئے جانیوالے 24 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا‘ ڈی پی او آفس جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اُنھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالے ملزمان سے مجموعی طور پر پانچ کلو 810گرام چرس‘ 19پسٹل‘ 86کارتوس‘ 12موٹر سائیکل ‘ 22موبائل فون اور 2لاکھ 52ہزار روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اسد اﷲ خان کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پیاری مائنز سے ملحقہ علاقہ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے کا امن خطرے میں ہے۔ اس اطلاع کی روشنی میں وہاں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں‘ جن میں ڈی پی او خوشاب وقاص حسن‘ ڈی ایس پی صدر سرکل پرویز خان‘ ڈی
 ایس پی اسد اﷲ‘ انسپکٹر امجد جلال‘ انسپکٹر محمد آصف‘ سب انسپکٹر محمد عظمت ‘ اور پولیس و ایلیٹ فورس کے 35جوان شامل تھے۔ آپریشن کے دوران پیاری مائنز سے ملحقہ علاقے میں چھپے ہوئے 19افراد کو گرفتار کیا گیا اور اُن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔ گرفتار ہونیوالے بیشتر ملزمان کا تعلق خیبر پختون خواہ کے اضلاع کرک ‘ لکی مروت اور میراں شاہ سے ہے اور ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی متعلقہ اضلاع سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالے ملزمان میں لکی مروت کا مطیع اﷲ ‘ ہاشم خان‘ انوار اﷲ ‘ محمد امتیاز ‘ رقیب اﷲ‘ فرید خان‘ ضلع کرک کا حمید اﷲ‘ شمشاد علی‘ عزت اﷲ‘ فرید اﷲ‘ رحم گل ‘ نور حیات‘ نعمت اﷲ‘ سیف اﷲ‘ عارف نواز‘ غازی مرجان‘ محمد علی‘ زمین خان‘ میرزلی خان ‘ ڈیرہ اسماعیل خان کا گل حسن‘ منگوال ضلع خوشاب کا جاویدا قبال‘ پیاری مائنز کا محمد اور قیصر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

khushabnews
پیاری کول مائنز 24خطرناک ملزم منظرعا م پر پیاری کول مائنز 24خطرناک ملزم  منظرعا م پر Reviewed by Khushab News on 7:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.