مسلم لیگ ن کی ڈنڈا فورس تیار



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس تیار
کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی طرف جانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، لیگی فورس۔
گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ کو روکنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی ہے۔ ستر افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس کو باقاعدہ طور پر تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی جانب جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس موقع پر لیگی فورس نے 146146رائیونڈ جاؤ گے تو ڈنڈے کھاؤ گے145145 کے نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائیونڈ کی طرف ہر صورت مارچ ہو کر رہے گا اور وہ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کا اعلان کریں گے۔

khushabnews
مسلم لیگ ن کی ڈنڈا فورس تیار مسلم لیگ ن کی ڈنڈا فورس تیار Reviewed by Khushab News on 3:40:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.