ڈاکٹرغوث نیازی بھی ڈنڈا اٹھا کر باہر نکل آئے

 مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدرڈاکٹرغوث نیازی وضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری عبدالمنان ڈنڈا فورس کی قیادت کرتے ہوئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کے تناظر میں مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کی جانباز فورس کے ڈنڈہ بردار جوانوں نے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری عبدالمنان کی قیادت میں ضلعی سیکرٹریٹ کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیا۔ جانباز فورس کے سینکڑوں ڈنڈہ بردار جوانوں نے ریلی نکالی جس میں مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ ایڈووکیٹ ‘ یوتھ ونگ و دیگر رہنماوں عصمت اﷲ سنبلی ‘ حاجی احمد نواز ‘ ملک فیاص نائچ اور بلدیہ جوہرآباد کے کونسلر بھی شریک تھے۔ شرکائے ریلی نے قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی ‘ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میان محمد نواز شریف پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور اُن کے مسلمہ قائد ہیں۔ کوئی بھی مسلم لیگی کارکن اپنے قائدین کے ساتھ توہین آمیز رویہ برداشت نہیں کرے گا۔ عمران خان کو رائیونڈ مارچ کا رادہ ترک کر کے اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرلیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدرچوہدری عبدالمنان نے کہا کہ ہمارے کارکن مسلم لیگی قیادت کے خلاف ہونیوالی ہر سازش ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمران خان اپنی غلط فہمی دور کر لیں اگر کسی نے ہمارے قائدین کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو اُنھیں اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک پر امن جماعت ہے ۔ عمران خان اسے تشدد کا راستہ اپنانے پر مجبور نہ کرے۔ چوہدری عبدالمنان نے بعد ازاں خوشاب نیوز کے استفسار پر بتایا کہ اگر ہمیں قیادت کی طرف سے نے نہ روکا گیا تو ہم اپنے قائدین کی رہائش گاہوں کی حفاظت اور عمران خان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ منفی حرکت کو روکنے کے لیے رائے ونڈ ضرور جائیں گے۔

khushabnews
ڈاکٹرغوث نیازی بھی ڈنڈا اٹھا کر باہر نکل آئے ڈاکٹرغوث نیازی بھی ڈنڈا اٹھا کر باہر نکل آئے Reviewed by Khushab News on 8:16:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.