عوام کے ساتھ غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں

ڈی پی او وقاص حسن پولیس لائن میں دربار سے خطاب کررہے ہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن نے کہا ہے کہ عوام الناس کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ہم سب کو آج سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ایمانداری اور جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کمربستہ ہوں گے اور عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ کے ساتھ پیش آئیں گے ، پولیس لائین جوہرآباد میں منعقدہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی کوششوں اوروزیر اعلی پنجاب کی خصوصی توجہ سے پولیس ملازمین کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جس پر تمام پولیس ملازمین کو مبارک دی۔پنجاب حکومت کا انتہائی اہم اور قابل ستائش قدم ہے جس سے پولیس ملازمین کا مورال بلند ہوا ہے اور پولیس ملازمین میں جو مایوسی کی لہر پائی جاتی تھی اسکا خاتمہ ہوا ہے ۔اب۔مزید کہا ۔دوران دربار وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا پیغام دیکھایااور سنایا گیا جس میں انہوں نے پولیس ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا جسکے مطابق پولیس کسنٹیبل سکیل 5سے سکیل 7پرترقی ،ہیڈ کنسٹیبل سکیل7سے سکیل9پر ترقی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکیل9سے سکیل11پر ترقی کر دیا اسکے علاوہ شہیدپیکج میں اضافے کی منظور ی دیتے ہوئے شہیدپیکج کو 50لاکھ سے بڑھا کر 1کروڑروپے کا اعلان کیااور تیرہ ہزار ہیڈ کنسٹیبلز کو کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دینے کے بھی احکامات صادر فرمائے ۔دسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے پولیس ملازمین کے مسائل بھی سنے اور انکے ہرممکن حل کی یقین دہائی کرائی ۔دربار کے اختتام پر ڈی پی او خوشاب کی جانب سے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیاگیا۔

khushabnews
>
;
عوام کے ساتھ غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں عوام کے ساتھ غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں Reviewed by Khushab News on 5:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.