سرچ آپریشن،15 مشتبہ اور ایک مفرور گرفتار


پولیس اٹامک انرجی کمیشن گروٹ کے گردونواح میں سرچ آپریشن کررہی ہے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایات پرخوشاب پولیس نے گروٹ اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن گروٹ ،کے سی پی کمپلیکس کے گردونواح میں واقع موضع جات میں سرچ آپریشن کیا ۔جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل ،ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ سرکل ،ڈی ایس پی نورپور سرکل کے ساتھ سب انسپکٹر آصف اقبال ایس ایچ او تھانہ صدر جوہرآباد ،انسپکٹر خالد ایس ایچ او تھانہ مٹھہ ٹوانہ ،انسپکٹر شیخ کامران ایس ایچ او تھانہ نورپور اور انسپکٹر ظفر اقبال ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد معہ نفری اور 2ٹیمیں ایلیٹ پولیس فورس نے شرکت کی ۔دوران آپریشن کے سی پی کے ارد گرد کنسٹرکشن کمپینز کے لیبر کیمپس کو بھی چیک کیا گیا اور اس کے گردونواح کومبنگ آپریشن کیا گیا ۔دوران سرچ اٹامک انرجی کے گردونواح میں واقع موضع جات میں موجود مردوزن اور ڈیرہ جات کو چیک کیا گیا تاکہ مشکوک افراد کے ٹھکانوں کا پتہ لگایا جا سکے اس دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کو بعد از انٹیروگیشن چھوڑ دیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران ایک مجرم اشتہاری محمد اسلم ولد محمد انور قوم میو سکنہ روڈو سلطان ضلع جھنگ کو گرفتار کر لیا جو مقدمہ نمبر 263مورخہ 31.05.2016بجرم 406/468/420/471 ت پ تھانہ سٹی جوہرآباد کو مطلوب تھا ۔سرچ آپریشن کا مقصد حساس اداروں کی سکیورٹی کو موثر بنانا اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔پولیس دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حساس مقامات تنصیبات کی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

khushabnews
;
سرچ آپریشن،15 مشتبہ اور ایک مفرور گرفتار سرچ آپریشن،15 مشتبہ اور ایک مفرور گرفتار Reviewed by Khushab News on 7:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.