والدین کا تعاون ناگزیر ہے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت کا عملہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائے 145 ڈی سی او خوشاب ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیو کے خطرناک اور موذی مرض کو جڑوں سے اُکھاڑنے کے لئے محکمہ صحت بھرپور کوششیں کررہا ہے تاہم انسداد پولیو مہم میں والدین کا تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ وہ گزشتہ روز ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اﷲ قاضی، ڈپٹی ڈی او راؤ گلزار احمد، ڈاکٹر راجہ ربنواز و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائے۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم کی موثر ما نیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔حالیہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال یا اس سے چھو ٹے ایک لاکھ 83ہزار 178بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔

khushabnews
;
والدین کا تعاون ناگزیر ہے والدین کا تعاون ناگزیر ہے Reviewed by Khushab News on 7:53:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.