ضلع خوشاب میں پونے دولاکھ سے زائد بچوں کا ہدف


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر خوشاب بہزاد عادل نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھول جیسے بچوں کوپولیو کے خطرناک موذی مرض سے بچانے کے لیے خصوصی دلچسپی لیکر کام کریں اور پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے مکمل تعاون اور رابطے میں رہیں تاکہ ضلع میں پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنا یا جائے ۔وہ ڈی سی او کانفرنس ہال میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے سلسلے میں ایک منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی ،ڈی ڈی اوز، ہیلتھ خطیب اوقاف دربار بادشاہاں قاری محبوب الحسنیں اور دیگر محکوں کے افسران موجود تھے ۔ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تین روز 26 تا 28 ستمبر تک پولیو مہم چلائی جا ئیگی جس میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 83 ہزار 178 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے 446 موبائل ٹیمیں ،65 فکسڈ سنٹر،26 ٹرانزٹ پو ائنٹ ،97 ایریاز انچارج اور اکیاون یو سی ایم اوز تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کو علاقے تقسیم کر دیئے گئے ہیں اور یہ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور اور دور دراز علاقوں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔البتہ محکمہ ہیلتھ کے فکسڈ سنٹروں پر بھی بچوں کو قطرے پہلانے کی سہولت موجود ہو گی ۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری وغیرسرکاری سکولوں میں اساتذہ کے ذریعے بچوں کو قطرے پلانے کی تدریس کا کام بھی انجام دیں نیز پولیو مہم کے دروان اساتذہ بچوں کے انگوٹھوں پر سیاہی کے جو خاص نشانات ہوتے ہیں انہیں چیک کریں ۔اجلاس میں محکمہ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کوبھر پور سکیورٹی فراہم کریں اور ٹرانزٹ پوانٹیس پر مسافر بچوں کو قطرے پلانے کی مدد بھی کریں ۔اجلاس میں دیگر محکوں کو حسب روایت اپنا اپنا کردارادا کرنے کی ہدایت کی گئی

khushabnews
ضلع خوشاب میں پونے دولاکھ سے زائد بچوں کا ہدف ضلع خوشاب میں پونے دولاکھ سے زائد بچوں کا ہدف Reviewed by Khushab News on 4:01:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.