کنٹرول کمیٹی اضافہ کمیٹی بن گئی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیر صدارت ڈی سی او آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں تاجروں و صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع خوشاب کی مارکیٹوں اور بازاروں میں فروخت ہونیوالی اشیائے خورد و نوش کے نرخ پر نظر ثانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ نے تاجروں اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ملاوٹ شدہ اور ناقص اشیائے خور دونوش فروخت کرنے سے اجتناب کریں بالخصوص دودھ اور گوشت میں کسی بھی سطح پر ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرانے چاول 90روپے ‘ نیا چاول 80روپے ‘ موٹا چاول 40روپے‘ دال چنا موٹی 142روپے‘ دال چنا باریک 132روپے‘ دال مسور موٹی 125روپے‘ دال مسور باریک 135روپے‘ دال مونگ110‘ روپے‘ دال ماش چمن 215روپے‘ دال ماش200روپے‘ کالے چنے 120روپے’ سفید چنے 150روپے‘ سرخ مرچ240روپے ‘ بیسن 138روپی’ چھوٹا گوشت550روپے‘ بڑا گوشت 280روپے‘ دہی 75روپے فی کلو دودھ 70روپے فی لیٹر فرخت ہوگا جبکہ روٹی کی قیمت چھ روپے اور نان کی قیمت 10روپے مقرر کی گئی۔

khushabnews
;
کنٹرول کمیٹی اضافہ کمیٹی بن گئی کنٹرول کمیٹی اضافہ کمیٹی بن گئی Reviewed by Khushab News on 7:46:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.