جویریہ ظفر کی زیرصدارات پی ٹی آئی کا پہلا اجلاس



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے مقامی راہنماؤں کے مابین اختلافات ختم ہو گئے‘ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر جویریہ ظفر کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ پر منعقدہ پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے راہنما ؤں سابق ضلع ناظم ملک احسان اﷲ ٹوانہ ‘ سابق ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان‘ سابق ایم این اے سردار شجاع خان بلوچ‘ ملک حامد محمود وڈھل‘ ملک شاہد بگھور ایڈووکیٹ‘ ملک حماد ظہور آہیر‘ مہر انور آرائیں ایڈووکیٹ، ‘ انجینئر گل اصغر بگھور‘ اور دیگر راہنماؤں نے آپس کے اختلافات بھلا کر پی ٹی آئی کو ضلع خوشاب میں مضبوط اور موثر سیاسی قوت بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی کی ضلعی صدر جویریہ ظفر آہیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری فیض الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے محترمہ جویریہ ظفر کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ پارٹی کے تمام معاملات باہمی مشاورت سے طے کئے جائیں گے اس موقع پر اُنھون نے اعلان کیا کہ رائیونڈ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جو بھی لائحہ عمل دیں گے اس پر عملدرآمد ہوگا۔

khushabnews
جویریہ ظفر کی زیرصدارات پی ٹی آئی کا پہلا اجلاس جویریہ ظفر کی زیرصدارات پی ٹی آئی کا پہلا اجلاس Reviewed by Khushab News on 8:51:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.