سینئر صحافی کے جویریہ ظفر بارے اہم انکشافات


پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی نامزد صدر جویریہ ظفر۔۔۔ فائل فوٹو

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کے سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار غلام محمد کھچی نے پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے صدر کے عہدے پر محترمہ جویریہ ظفر آہیر کی نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جویریہ ظفر آہیر پہلے مسلم لیگ ق میں تھیں ۔ وہ میرے پڑوس میں رہتی ہیں انکے دادا ایک بہادر پولیس آفیسر تھے جبکہ والد ایک وجہیہ اور خوبرو جوان تھے۔ غلام محمد کھچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تبصرے میں 
اس خبر کو بھی پڑھیں: قیادت کے خلاف سنگین الزامات
مزید کہا ہے کے پارٹی کی خاطر انہوں نے ملازمت بھی نہیں کی تاہم بطور ضلعی صدر انکی نامزدگی پی ٹی آئی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو گی ۔ تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ جویریہ ظفر علی آہیر یا شہزاد آہیر کو پارٹی میں آگے لاسکتی ہیں ۔ غلام محمد کھچی نے اپنے تبصرے(کومنٹس) میں مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی ضلع خو شاب کی صدارت کے لیے ملک نذیر اعوان کہیں بہتر انتخاب ہو سکتے تھے ہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے مختلف دھڑوں میں اختلافات ختم کراکر انہیں متحد کرسکتے ہیں۔

khushabnews
;
سینئر صحافی کے جویریہ ظفر بارے اہم انکشافات  سینئر صحافی کے جویریہ ظفر بارے اہم انکشافات Reviewed by Khushab News on 2:05:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.